
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور پر امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر امریکی صدر نے پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید سمیت مختلف کمیونٹیز کے صف اول کے 20 ڈیموکریٹک رہنماؤں سے زوم پر گفتگو کی ہے۔
گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر پابندی کے خاتمے سمیت تمام وعدے پورے کیے ہیں اور آئندہ بھی تمام وعدے پورے کیے جائینگے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ مسائل اور ان کے حل سمیت حکومت کی کارکردگی سے تمام رہنماؤں کو ہر تین مہینے بعد آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News