تحقیق سے معلوم ہو ہے کہ سال 2020 کے آخر میں برازیل میں کورونا وباء کی نئی قسم دریافت ہوئی تھی جس نے اب تک بہت تباہی پھیلائی ہے۔
تحقیق میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کو پی1 کا نام دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ دنیا میں کورونا کی کسی بھی قسم سے بہت زیادہ خطرناک اور اثرانداز ثابت ہوئی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ برازیل میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم پی 1 ماضی میں کوویڈ سے متاثر ہونے والے افراد میں پیدا ہونے والی مدافعت پر حملہ آور ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ قسم پرانی اقسام سے متاثر ہونے والے افراد میں پیدا ہونے والی امیونٹی کی شرح کو بھی 10 سے 46 فیصد تک کم کر سکتی ہے، جس سے لوگوں میں دوسری بار کوویڈ کا خطرہ بڑھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
