نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کم نہ ہوسکے، شہداء کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
حماس کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 17 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 487 افراد اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
