بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی پولیس سےجھڑپ کے دوران 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیت المقدس میں الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں سینکڑوں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے 150 سے زائد فلسطینی اور چند اسرائیلی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب گذشتہ روز مسلمان الاقصیٰ کے احاطے میں نے انتہائی حساس مقام پر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
اسرائیلی پولیس نےنمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ربرکی گولیاں برسادیں، ربرکی گولیوں سے کئی نمازیوں کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔
دوسری جانب امریکا نے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی بےدخلی مشرقی بیت المقدس کی صورت حال مزید خراب کرسکتی ہے ۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ پہلےہی جبری بےدخلی کوجنگی جرائم کےمترادف قراردےچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News