
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یورپی ممالک میں کورونا ایس او پیز میں نرمی، بھارت جیسا کورونا بحران پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ بڑے اجتماعات کے باعث ہوا ہے ۔
عالمی ادارہ صحت یورپ کے سربراہ ہنس کلوج نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو انفیکشن کی نئی لہر سے بچنے کے لئے پابندیوں میں بہت جلدی نرمی کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس بات کو سمجھنا بہت ضروری ہے کہ بھارت جیسی صورتحال کہی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم پورے ملک میں پھیل رہی ہے لیکن ابھی تک عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ وائرس کی دوسری اقسام کی نسبت زیادہ پھیلتا ہے یا زیادہ مہلک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News