
دنیا کے امیر ترین شخص اورمائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اوران کی اہلیہ میں 27 سالہ بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اور انکی اہلیہ نے طلاق کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
Advertisement— Bill Gates (@BillGates) May 3, 2021
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تعلقات پر بہت سوچ و فکر کے بعد شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ 27سالہ ازدواجی زندگی میں شاندار زندگی گزاری اور 3 بچوں کو پروان چڑھایا ہے۔
۔دونوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے مل کر چلاتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News