بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں اب تک 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں جون سے ستمبر کے سالانہ مون سون کے دوران ریاست کے کچھ حصوں میں بجلی گرنے کے واقعات کافی عام ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان تھے، اگرچہ کچھ لوگ ایسے تھے جو صرف باہر تھے جبکہ مسافر طیارہ بھی طوفان زد میں آیا جس کے نتیجے میں تین مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2019 میں بھارت میں بجلی گرنے سے تقریباً 2900 افراد ہلاک ہوئے جو کہ دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
