کیوبا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اب تک کی سب سے مؤثر ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا میں بنائی جانے والی اس ویکسین کا نام ابدالا ہے جسے سائنسدانوں کی جانب سے 92.28 فیصد تک مؤثر قرار دیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ویکسین بنانے والے سینٹر برائے جینیٹک انجینئرنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے معیار پر پورا اترنے والی یہ دوسری ویکسین ہے۔
خیال رہے کہ اب تک کیوبا کے ماہرین نے کورونا وائرس کے خلاف پانچ ویکسین تیار کی ہیں، سوبرانا 01 ، سوبرانا 02 ، سوبرانا پلس، ابدالہ اور ممبیسہ۔ سوبرانہ 02 اور ابدالہ کو صنعتی طور پر تیار کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
