
روشنیوں کا شہر کراچی آج دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے قابل رہائش اور ناقابل رہائش شہروں کی فہرست شائع کردی ہے جس میں شہر کراچی کا شمار بدترین شہروں کی فہرست میں پہلے دس نمبروں میں کیا گیا ہے۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی تازہ رپورٹ میں کراچی، ناقابل رہائش شہروں کی لسٹ میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ درجہ بندی میں کراچی کا شمار خانہ جنگی اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے شہروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں استحکام، صحت عامہ، ماحولیات، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کی صورت حال اس قدر مخدوش ہوچکی ہے، کہ اس کا شمار دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی ٹاپ ٹین فہرست میں کیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بدترین قرار دیئے گئے شہروں کی فہرست میں کراچی سے اوپر جگہ بنانے والے چھ شہر تمام خانہ جنگی اور گروہی تصادم کی وجہ سے اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں ۔
رہائش کے لئے بدترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر شام کا شہر دمشق، نائجیریا کا لاگوس دوسرے ، پیپوا نیو گنی کا پورٹ مورس بائے تیسرے، بنگلہ دیش کا ڈھاکہ چوتھے، الجیریا کا الجائر پانچویں، لیبیا کا طرابلس چھٹے، پاکستان کا ’عروس البلاد‘ کراچی ساتویں، زمبابوے کا ہرارے آٹھویں، کیمرون کا ڈوآلا نویں اور وینزویلا کا کراکس دسویں نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News