 
                                                                              متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویتنام سے آنے والے مسافروں کا داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 جون سے یو اے ای میں ویتنام سے آنے والے مسافروں کا داخلہ عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے۔
اس پابندی کے باعث ویتنام سے آنے والے راہداری مسافر بھی ہفتے کے روز سے یواے ای میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
فیصلے کا اطلاق ان تمام مسافروں پر ہوگا جو امارات میں آمد سے قبل گزشتہ 14 روز کے دوران میں ویتنام میں مقیم رہے ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے فیصلہ یہ ویتنام میں کورونا وائرس کی نئی ہائبرڈ شکل پھیلنے کے بعد کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کووِڈ-19 کی برطانوی اور بھارتی شکلوں سے جنم لینے والا یہ نیا وائرس ویتنام میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک اس وائرس کا شکار تقریباً چار ہزار افراد ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 