
افغان صدر اشرف غنی کا امریکی صدر جوبائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں امریکہ نے افغانستان کو ہر ممکن مدد کرنے کی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کا افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
اس دوران افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کیخلاف جنگ میں افغان ایئرفورس مسائل کا شکار ہے کیونکہ افغان ایئر فورس کے ایک تہائی جہاز اڑنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔
افغانستان کی تمام تر صورتحال پر امریکی صدر نے اشرف غنی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News