Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس سے برطانیہ جانے والی تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 31 افراد جاں بحق

Now Reading:

فرانس سے برطانیہ جانے والی تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 31 افراد جاں بحق

پیرس: فرانس سے برطانیہ جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں 31 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

فرانسیسی بندرگاہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 31 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کشتی میں 34 افراد سوار تھے جس میں 2 افراد کی جان بچالی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کشتی الٹنے کے بعد فرانس اور برطانوی نے تین ہیلی کاپٹروں اور تین کشتیوں کی مدد سے مشترکہ تلاشی شروع کی۔

فرانسیسی وزیرداخلہ مسٹر درمانین کے مطابق آج فرانس، یورپ اور انسانیت کے لیے خوفناک صورت حال ہے، اسمگلروں کی وجہ سے یہ لوگ سمندر کی نذر ہوئے ہیں جبکہ جہاز میں 34 افراد سوار تھے جن میں 31 تارکین وطن ڈوب گئے ہیں۔

فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کسٹکس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اسمگلر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، فرانس سے برطانیہ جانے والے سمندری راہ گزر دی چینل کو پناہ گزینوں کا قبرستان نہیں بننے دیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ 2014 کے بعد تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے جسے اقوام متحدہ کے تحت نقل مکانی کی تنظٰم آئی او ایم نے انسانی جانوں کے زیاں کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر