
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے روس کے اینٹی سیٹلائٹ خلائی ہتھیار کا تجربے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے خلاء میں اپنے سیٹلائٹ کو میزائل سے تباہ کرنے کے ٹیسٹ کی امریکہ نے شدید مذمت کی ہے۔
امریکی محمکہ خارجہ نے کہا ہے کہ اس تجربے سے سیٹلائٹ کے پندرہ سو سے زائد بڑے اور لاکھوں چھوٹے ٹکڑے خلاء میں بکھر گئے ہیں جو تمام ملکوں کے مفادات کے لئے خطرہ ہیں۔
امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملے سے متعلق امریکہ کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں جس پر اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدار میں بننے والے ملبے کے بادل کے ٹکڑے فضا میں کچھ مہینوں میں داخل ہونا شروع ہوں گے تاہم اس کے مکمل طور پر صاف ہونے میں 10 سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News