Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہالینڈ: جنوبی افریقا سے آنیوالے 61 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Now Reading:

ہالینڈ: جنوبی افریقا سے آنیوالے 61 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

جنوبی افریقا سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم پہنچنے والی 2 پروازوں کے 61 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ڈچ حکام کے مطابق اِن مسافروں کو ایئرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ یہ اُن دو پروازوں کے 600 مسافروں میں سے ہیں جنہیں آمد کے بعد کورونا ٹیسٹ کیلیے کئی گھنٹے تک ایئرپورٹ پر روکا گیا۔

ڈچ حکام اس خدشے کے پیشِ نظر کہ کہیں ان میں نئے کورونا ویریئنٹ ’’اومیکرون‘‘ کے کیسز تو نہیں، ان مسافروں کے مزید ٹیسٹ بھی کروا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ 24 نومبر کو جنوبی افریقا میں سامنے آیا تھا جسے عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز ’’اومیکرون‘‘ کا نام دیا۔

Advertisement

اس ویریئنٹ کے سامنے آنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کے بیشتر ممالک نے جنوبی افریقا کے خطے سے آنے والی پروازوں پر سفری پابندیا ں عائد کردی ہیں۔

ہالینڈ بھی اُن یورپی ممالک میں سے ایک ہے جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ریکارڈ تعداد سے نمٹ رہے ہیں۔

ہالینڈ میں تمام ثقافتی و سیاحتی مقامات کو 19 دسمبر تک شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک بند رکھنے کیلیے لگائے گئے جزوی لاک ڈاؤن میں اتوار کو توسیع کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر