Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر میں ڈلیوری بوائے پر تشدد کرنے والا مقامی شخص گرفتار

Now Reading:

قطر میں ڈلیوری بوائے پر تشدد کرنے والا مقامی شخص گرفتار

قطر میں مقامی شہری کے ڈلیوری بوائے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایک مقامی شخص کو ایک ڈلیوری ڈرائیور پر جسمانی تشدد کرنے اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

ویڈیو میں وضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلا اشتعال حملہ ہے ۔حملہ آور نے پلاسٹک کی بالٹی سے فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے لیے کام کرنے  والے ڈرائیور کو سر پر مارا ، اس دوران اس کا ایک ساتھی بھی ساتھ ہی ایک طرف کھڑا تھا لیکن اس نے اس شخص کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ویڈیو میں ڈیلیوری مین کو چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس دوران حملہ آور اس کا پیچھا کرتا رہا ،جملوں کا تبادلہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون سکییورٹی گارڈ نے ڈیلیوری مین اور گاہک کے درمیان کھڑے ہوکر صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی کوشش کی لیکن بعد میں گاہک کو ایک بار پھر جارحانہ انداز میں ڈلیوری ڈرائیور کے چہرے پر بالٹی پھینکتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

قطر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو نے وزارت داخلہ (MoI) کی توجہ حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک بیان میں MoI نے تصدیق کی کہ صارف کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، MoI نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کے حوالے سے جس میں ایک نوجوان کو ایک کمپلیکس میں ڈلیوری سروس ورکر پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، حملہ آور کو بروقت گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

ڈلیوری ڈرائیور کے آجر ’وش باکس‘ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازم کی حمایت کرتے ہیں اور ہم وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے فوری کارروائی کی ، وش باکس قانونی اقدامات کے لیے متعلقہ چینلز کے ذریعے ڈیلیوری پارٹنر کی مدد کرے گا جب تک کہ ڈیلیوری پارٹنر ریاست قطر کے قوانین اور ضوابط کی پابندی کر رہا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر