Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان آج قطر میں مزاکرات

Now Reading:

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان آج قطر میں مزاکرات

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مزاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان اور امریکی وفود آج ہفتے کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کریں گے، افغان طالبان کے وفد کی قیادت قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کریں گے جبکہ یہ وفد دوحہ کے دورے کے دوران یورپی یونین کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق امارات اسلامیہ کے وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کا کہنا ہے کہ یہ وفد تعلیم، صحت، مالیات، سیکیورٹی اور افغان بینک کی وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

اس ملاقات پر پاکستان نے دونوں فریقوں کے درمیان مزاکرات کی بحالی کی تعریف کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کریں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران اور معاشی تباہی کے باقی دنیا پر برے نتائج مرتب ہوں گے لہذا بین الاقوامی برادری کو بحران سے بچنے کے لیے مثبت انداز میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان احمد اللہ واثق کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا وفد دو روزہ ملاقات میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ افغانوں کے ساتھ تعلقات کا آغاز بامعنی ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں جو وعدے کیے گئے ہیں انہیں بھی عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب امریکی ایلچی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امارت اسلامیہ کے وفد کے ساتھ اپنے دورے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر