
واشنگٹن: امریکی کانگریس نے ڈیموکریٹس رکن کے قتل کی اینیمیٹڈ ویڈیو شئیر کرنے پر پال گوسر کے خلاف مذمتی قرارداد کو منظور کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس نے رکن پال گوسر کے خلاف مذمتی قرارداد کو منظور کرلیا گیا ہے جبکہ کانگریس نے پال گوسر کی 2 کمیٹیوں سے رکنیت بھی ختم کردی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ریپبلیکن رکن پال گوسر نے ڈیموکریٹس رکن کے قتل کی اینیمیٹڈ ویڈیو شئیر کی تھی جبکہ پال گوسر کی ویڈیو میں صدر جوبائیڈن پر 2 تلواریں چلاتے بھی دیکھایا گیا تھا
خبر ایجنسی کے مطابق مذمتی قرار داد کی منظوری کے دوران اسپیکر نے پال گوسر کو کھڑا کیے رکھا تھا۔
اس موقع پر گوسر پال کا کہنا تھا کہ وہ تشدد کی حمایت کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں اور اس ویڈیو میں پالیسی جنگ کو دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News