Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردہ شخص سرد خانے میں چند گھنٹے گزارنے کے بعد زندہ ہو گیا

Now Reading:

مردہ شخص سرد خانے میں چند گھنٹے گزارنے کے بعد زندہ ہو گیا
ڈاکٹرز

ڈاکٹرز

بھارت میں سردخانے میں لایا گیا مردہ شخص رات گزرانے کے بعد زندہ ہوگیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں 45 سالہ سریش کمار ایک حادثے میں شدید زخمی ہوا جس کے بعد اسے فوری طورپر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے زخمی شخص کو مردہ قرار دینے کے بعد اس کی لاش کو پہلے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد اسے سردخانے منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانے والا رمیش کمار معجزاتی طور پر 8 گھنٹے سردخانے میں گزارنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگیا۔

میڈیکل سپرٹنڈنٹ راجندرا کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ رمیش کمار میں زندگی کے کوئی آثار باقی نہیں تھے اور میں نے خود اس کو مردہ قرار دیا تھا۔

Advertisement

پولیس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد ہم نے سریش کمار کی باڈی کو سردخانے منتقل کیا اور ان کے خاندان والوں کو اطلاع دی کہ وہ لاش کو سردخانےسے وصول کرلیں۔

پولیس نے کہا کہ سریش کمار کے اہل خانہ کو سردخانے پہنچنے میں 7 گھنٹے لگ گئے اور لاش وصول کرنے کے لیے کاغذی کارروائی میں ایک گھنٹہ مزید لگ گیا جس کے بعد اہل خانہ کو جب لاش کے پاس لے جایا گیا تو وہ رونے لگ گئے۔

اہل خانہ کے رونے کی آواز سننے کے بعد رمیش کمار کے جسم میں حرکت محسوس ہوئی اور وہ زندہ ہوگیا جس کے بعد اسے دوبارہ سے اسپتال منتقل کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے محکمہ صحت نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں کہ کیسے ڈاکٹرز نے ایک زندہ شخص کو مردہ قرار دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر