
گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے 31 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یورپ میں کورونا کے باعث اموات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث اموات میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور یہ کمی یورپ کے علاوہ دنیا کے تمام خطوں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صرف یورپ میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں واحد یورپ وہ خطہ ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے جلد ہی ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے ۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے ابت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، روس، ترکی اور جرمنی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News