Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا اور چین کے درمیان برف پگھلنے لگی، صدور کی ورچوئل ملاقات طے پاگئی

Now Reading:

امریکا اور چین کے درمیان برف پگھلنے لگی، صدور کی ورچوئل ملاقات طے پاگئی

امریکی صدر جوبائیڈن 15 نومبرکو چین کے صدر شی جن پنگ سے ورچوئل ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس  سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس ملاقات سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ میں کچھ استحکام پیدا ہوگا۔

9 ستمبر کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئے ٹیلی فونک رابطے کے بعد یہ ملاقات بائیڈن انتظامیہ کے زیر انتظام اب تک کی سب سے وسیع ملاقات متوقع کی جارہی ہے۔

اس سے قبل جوبائیڈن نے امریکی صدارت سنبھالنے کے بعد ستمبر میں چینی صدر سےدوسری مرتبہ ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جو 90 منٹ تک جاری رہی تھی۔

گفتگو کے دوران دونوں صدور نے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مابین مقابلے کو تنازعات میں تبدیل ہونے سے بچانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Advertisement

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں صدور مسابقت  کے ذمہ دارانہ انتظام سے متعلق پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما اپنے مشترکہ مفادات کی صورت میں مل کر کام کرنے کے حوالے سے بھی بات  چیت کریں گے۔

امریکی صدر  کی جانب سے چینی صدر کو اپنے منصوبے اور ترجیحات واضح جائیں گی اور چین کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر