Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی نئی قسم، مختلف ممالک کی جنوبی افریقہ سے پروازوں پر پابندی

Now Reading:

کورونا کی نئی قسم، مختلف ممالک کی جنوبی افریقہ سے پروازوں پر پابندی

عالمی ماہرین نے جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے کورونا کی نئی قسم سے آج دنیا بھر کو خبردار کردیا تاہم اس خبر نے عالمی اسٹاک اور تیل کی مارکیٹوں کو ہلا دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یورپی یونین، برطانیہ، فرانس، جاپان اور سنگاپور نے کورونا کا نیا ویریئنٹ سامنے آنے کے بعد سخت سرحدی کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ نے جنوبی افریقہ اور پڑوسی ممالک سے پروازوں پر پابندی لگا دی اور وہاں سے واپس آنے والے برطانوی مسافروں کو قرنطینہ میں رہنے کو کہا ہے۔

آسٹریا، جمہوریہ چیک، جرمنی، اٹلی اور نیدرلینڈز نے بھی سفری پابندیوں کا اعلان کردیا۔

Advertisement

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ محققین کو کورونا کی نئی قسم (بی ڈاٹ ون ڈاٹ ون فائیو ٹو نائن) کے اثرات کو سمجھنے میں چند ہفتے لگیں گے۔

برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق نئے ویریئنٹ میں سپائک پروٹین ہے جو کہ اصل کورونا وائرس سے ڈرامائی طور پر مختلف ہے جس پر کورونا ویکسین کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ کورونا کی نئی قسم بوٹسوانا اور ہانگ کانگ میں بھی پائی گئی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ سے پروازوں پر پابندی کے فیصلے پرنظرثانی کرنے کا کہیں گے۔ فیصلے سے دونوں ممالک کی سیاحتی صنعتوں اور کاروبار کو نقصان پہنچے گا۔

سنگاپور کی وزارت صحت نے بھی کہا ہے کہ وہ خطے سے آنے والوں پر بھی پابندی لگائے گی۔ جاپان نے بھی جنوبی افریقہ اور پانچ دیگر افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے سرحدی کنٹرول سخت کر دیا ہے۔

Advertisement

کورونا کی نئی لہر اور نیا ویریئنٹ ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب یورپ اور امریکہ میں سردی کا آغاز ہو رہا ہے اور کرسمس کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں میں اکٹھے ہوتے ہیں جس سے انفیکشن کے بڑھنے کا خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر