Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ: فروزن انین رنگز میں چھُپی 44 ملین ڈالرز مالیت کی کوکین پکڑی گئی

Now Reading:

برطانیہ: فروزن انین رنگز میں چھُپی 44 ملین ڈالرز مالیت کی کوکین پکڑی گئی

برطانیہ میں پولیس نے چار کروڑ 43 لاکھ ڈالرز مالیت کی کوکین ضبط کرلی۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق کوکین فروزن انین رنگز کی شپمنٹ میں چھپائی گئی تھی۔

گزشتہ جمعرات کو بارڈر پولیس نے فرانس میں کوکیل کے مقام پر برطانیہ جانے والے ایک ٹرک کو روکا جس میں 418 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔

پولینڈ کے 30 سالہ پیوٹر پزنوسکی کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کو ہفتے کی صبح فولکسٹن میجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور 13 دسمبر کو ہونے والی اگلی پیشی تک حراست میں دے دیا گیا۔

این سی اے برانچ کمانڈر مارک ہویس نے ایک بیان میں کہا کہ پکڑی جانے والی کوکین گردش کرنے والی منشیات کا بہت بڑا حصہ ہے۔‘

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کا ضبط کیا جانا مجرمان کے گروہ کی نفع پر ضرب لگائے گا جس سے انہیں تکلیف ہوگی۔

واضح رہے ستمبر میں برطانیہ کے علاقے پلائی ماوتھ کے ساحل پر ایک لگژری یاٹ میں 21 کروڑ ڈالرز مالیت کی کوکن پکڑی گئی تھی جس میں ایک برطانوی اور چھ نکارگوونوں کو گرفتار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر