
سری نگر: آج مورخہ 15 نومبر 2021 کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی وادی سری نگر میں قابض بھارتی فوسز نے 2 معصوم نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جبکہ وادی میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے حید پورہ میں محاصرے میں تلاشی کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع کلگام اور سری نگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ دونوں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News