
ابوظہبی: دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ایکوریم کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ابو ظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے اور مہنگے ایکوریم کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جس میں 25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی جائیں گی جبکہ ان سمندری حیات میں شارک جیسی بڑی مچھلیاں بھی ہوں گی۔
اس ایکوریم کو نیشنل ایکوریم ابوظہی کا نام دیا گیا ہے جس کی سیر کرنے کے لیے سیاحوں کو دو گھنٹے کا وقت لگے گا جبکہ اس ایکوریم میں سات میٹر لمبا سانپ بھی رکھا گیا ہے جس کا وزن 115 کلو گرام ہے اور اس سانپ کو سپر اسنیک کا نام دیا گیا ہے جس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے۔
The largest aquarium in the Middle East, The National Aquarium Abu Dhabi, opened its doors. Some of the aquarium's most iconic species include a seven-meter-long ‘Super Snake,’ hammerhead sharks and an Asian water monitor lizard dubbed ‘Professor’ pic.twitter.com/xZ4BOOawtG
Advertisement— Reuters (@Reuters) November 15, 2021
اس پروجیکٹ کے سی ای او محمد عبداللہ الزابی کہتے ہیں کہ ان کا ادارہ سی ورلڈ پارکس کی تعمیر پر نہایت خوش ہے اور یہ آنے والی نسل کے لیے میرین لائف پارک ہوگا۔ یہ آبی حیات کے ایک بڑے تحقیقی مرکز اور جانوروں کی نگہداشت کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کرے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News