Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی کی کرنسی ’’لیرا‘‘ ڈالر کے مقابلے میں انتہائی کم سطح پر آگئی

Now Reading:

ترکی کی کرنسی ’’لیرا‘‘ ڈالر کے مقابلے میں انتہائی کم سطح پر آگئی

ترکی کی کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہوکر 12.49 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترکی کی غیر روایتی مالیاتی پالیسی کے بارے میں تشویش کی وجہ سے منگل کو لیرا ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔

ترک صدر طیب اردوان جو طویل عرصے سے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے تھے، نے پیر کو مالیاتی پالیسی کی کم شرح کا دفاع کرتے ہوئے اپنی ’آزادی کی معاشی جنگ‘ میں کامیاب ہونے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Erdogan

Advertisement

ترکی میں پالیسی ریٹ اب 15 فیصد ہے جبکہ افراط زر 20 فیصد ہے۔ لیرا اب ڈالر کے مقابلے میں 37 فیصد سے زیادہ نیچے ہے جو کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے دیگر فریقوں سے نمایاں طور پر پیچھے ہے۔

اِن خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کہ صدر اردوان جلد ہی وزیر خزانہ اور اقتصادیات لطفی ایلوان کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر