Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی ایکسپو: ملکی و غیر ملکی افراد کا پاکستان پویلین میں آمد کا سلسلہ جاری

Now Reading:

دبئی ایکسپو: ملکی و غیر ملکی افراد کا پاکستان پویلین میں آمد کا سلسلہ جاری

دبئی: ہزاراوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی افراد کا دبئی ایکسپو کے پاکستان پویلین میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایکسپو جاری ہے جس میں پاکستان پویلین بھی بنایا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ پاکستان پویلین کا دورہ کررہے ہیں۔

پنجاب کے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر واصف خورشید، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال اور ڈائریکٹر پیسک یاور مہندی نے بھی پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دستکاروں کو اپنے شاہکار تخلیق کرتے ہوئے دیکھا جبکہ شرکاء نے دستکاروں کے فن کو سراہا۔

صوبائی وزیر معدنیات عمار یاسر کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو میں پنجاب حکومت کی بھر پور شرکت سے پنجاب کے کلچر اور سرمایہ کے پونٹنشیل سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

Advertisement

 عمار یاسر کا کہنا تھا کہ مجھے دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے پنجاب کے کلچر کے رنگ دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ اور حکومت پنجاب کی جانب سے شرکاء کو پاکستان پویلین میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

 سیکرٹری صنعت وتجارت واصف خورشید کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہاں اکھٹا کرنے کا مقصد انہیں پنجاب کا کلچر اور ملک کا سافٹ امیج دکھانا ہے، پنجاب کے دستکاروں کی تیار کردہ ہینڈی کرافٹس دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں پنجاب کی شرکت سے صوبے میں نئی سرمایہ کاری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر