آرمینیا اور آذربائیجان میں تازہ جھڑپیں، متعدد فوجی ہلاک اور گرفتار

Now Reading:

آرمینیا اور آذربائیجان میں تازہ جھڑپیں، متعدد فوجی ہلاک اور گرفتار

-روئٹرز

آرمینیا کی وزارت دفاع نے آذربائیجان کے ساتھ نئی جھڑپ میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت اور گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔

الجزیرہ  کی رپورٹ کے مطابق آرمینیائی حکام کا کہنا ہے کہ دو محاذوں پر پسپائی ہوئی ہے اور انہوں نے روس سے اپنی علاقائی حدود کی حفاظت کے لیے مدد طلب کی ہے۔

گزشتہ برس آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے متنازع علاقے میں 6 ہفتے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران بڑی فتح حاصل کی تھی جس کا چند روز قبل قومی سطح پر جشن بھی منایا گیا۔

ایک معاہدے کے بعد دونوں ممالک کی افواج میں جھڑپ تو ختم ہوگئی لیکن کچھ نہ کچھ چپقلش جاری رہی۔

آرمینیا نے الزام عائد کیا ہے کہ نئی جھڑپ آذری فوج کی جانب سے شروع کی گئی جس میں 12 سپاہیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisement

وزارت دفاع کی جانب سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی لیکن پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ایڈورڈ نے کہا ہے کہ 15 کے قریب آرمینیائی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری طرف آذربائیجان کا موقف ہے کہ اس نے صرف آرمینیا کی جانب سے کیے گئے حملے پر جوابی کارروائی کی ہے۔

یورپی کونسل کے سربراہ چارلس مشیل نے آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں پر “مکمل جنگ بندی” کے لیے زور دیا ہے۔

مشیل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان دونوں سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین “خوشحال اور مستحکم جنوبی قفقاز کے لیے کشیدگی پر قابو پانے اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے”۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بھی اس حوالے سے اپنے آرمینیائی اور آذری ہم منصبوں سے فون پر بات کی اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ہوا دینے والی سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام

اگلی خبر