Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ میں کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ کا انکشاف، حکام میں تشویش

Now Reading:

جنوبی افریقہ میں کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ کا انکشاف، حکام میں تشویش

جنوبی افریقہ میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص کی ہے جس نے اپنی ساخت کو کئی بار بدلا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی افریقہ میں سائنسدانوں نے یہ اعلان کورونا کی چوتھی لہر میں مریضوں کی تعداد میں نئے اضافے کے دوران کیا ہے۔

وائرولوجسٹ ٹولیو دی اولیویرا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ بدقسمتی سے ہم نے مریضوں میں ایک نئے ویریئنٹ کی تشخیص کی ہے جو جنوبی افریقہ میں تشویش کا باعث ہے۔ تشخیص شدہ ویریئنٹ نے کئی بار اپنی ساخت کو بدلا ہے۔

Advertisement

وائرولوجسٹ ٹولیو دی اولیویرا کا کہنا تھا کہ اس ویریئنٹ کی تشخیص بوٹسوانا اور ہانک کانگ میں بھی ایسے افراد میں ہوئی جنہوں نے جنوبی افریقہ سے سفر کیا۔

جنوبی افریقہ کے وزیر صحت جو فاہلا نے کہا ہے کہ نیا ویریئنٹ انتہائی تشویش کا باعث ہے اور حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ بھی یہی ہے۔

جنوبی افریقہ نے عالمی ادارہ صحت کے ورکنگ گروپ سے نئے ویریئنٹ پر جلد از جلد میٹنگ بلانے کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ برس کورونا وائرس کے بیٹا ویریئنٹ کی تشخیص بھی جنوبی افریقہ میں ہی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر