Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین کی افغان طالبان کو شرائط ماننے پر امداد کی پیشکش

Now Reading:

یورپی یونین کی افغان طالبان کو شرائط ماننے پر امداد کی پیشکش

یورپی یونین نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان ان کی شرائط کو تسلیم کریں تو افغانستان کو مزید امداد مل سکتی ہے۔ 

قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان طالبان کا وفد وزیر خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں امریکا سے مذاکرات کرہا ہے ، اس دوران افغان طالبان نے یورپی یونین کے وفد سے بھی ملاقات کی ہے۔ جس میں کئی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق افغان طالبان نے یورپی یونین کو ایک مرتبہ پھر یقینی دہانی کرائی ہے کہ ملک میں اسلامی اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کی پاسداری کی جائے گی اور افغانوں اور غیر ملکیوں کو ان کی خواہش کے مطابق افغانستان سے نکلنے کی اجازت ہے۔ افغان طالبان نے ایک مرتبہ اس کواہش کا اظہار کیا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک اپنا سفارتی عملہ افغانستان بھیجے۔

اس کے علاوہ افغان طالبان نے یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران افغانستان میں ہوائی اڈوں کا انتظام چلانے کی درخواست بھی کی ہے تاہم یورپی یونین کی جانب سے اس حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

دوسری جانب یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے یورپی یونین کی شرائط تسلیم کیں تو مزید مالی امداد فراہم کی جا سکتی ہے جس سے افغان عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر