
ایرانی بحریہ کے اسلامی انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی) نے خلیج فارس میں ڈیزل اسمگل کرنے والے ایک غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر کرنل احمد حاجیان کا کہنا ہے کہ ’’ملک کے جنوبی شہر پارسیان میں اسمگل شدہ ڈیزل لے جانے والا ایک غیر ملکی بحری جہاز قبضے میں لیا گیا ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے‘‘۔
کمانڈر کرنل حاجیان کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے 11 کریو ممبرز کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ قبضے میں لیا گیا بحری جہاز کس ملک کی ملکیت ہے اور اسے کب قبضے میں لیا گیا۔
اس سے قبل رواں برس جنوری میں ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کا پرچم بردار کیمیکل ٹینکر قبضے میں لے لیا تھا۔
ایران اور جنوبی کوریا کے تعلقات حالیہ برسوں میں خراب ہوئے ہیں۔ اس کا ایک سبب ایرانی تیل کی اس رقم پر ہونے والا تنازع ہے جو مبینہ طور پر جنوبی کوریا کے بینکوں میں منجمد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News