 
                                                                              سری نگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جعلی مقابلوں میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات کے خلاف مکمل ہڑتال کریں۔
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سری نگر کے علاقے رام باغ میں تین شہریوں اور15 نومبر کو شہر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں چار افراد کو گولی مار کر شہید کر دیاتھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتے اوروہ جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 