
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوترش نےایتھوپیا میں چار روز قبل حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے عملے کے 10 ارکان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جہاں تک سیکریٹری جنرل کو معلوم ہے، عملے کے ارکان کو بغیرکسی الزام کے حراست میں لیا جا رہا ہے اور ان کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں کوئی خاص معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اہلکار ایتھوپیا میں اہم اور غیرجانبدارانہ کام انجام دیتے ہیں ۔ فوجی تنازعہ ایتھوپیا میں دیرپا امن اور استحکام نہیں لائے گا۔
سیکریٹری جنرل نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تنازع کوختم کریں اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔ محفوظ اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News