Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو بس حادثہ 19 افراد جاں بحق، 32 زخمی

Now Reading:

میکسیکو بس حادثہ 19 افراد جاں بحق، 32 زخمی

میکسیکو سٹی میں جمعے کے روز وسطی میکسیکو میں بس کیتھولک زائرین کو مذہبی مقام پر لے جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی جبکہ اس حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئےہیں۔

ریاستی حکام کے مطابق بظاہر بس اپنی بریک کھو بیٹھی اور ریاست میکسیکو میں ایک عمارت سے ٹکرا گئی، متاثرین میں سے چھ کو اتنی شدید چوٹیں آئیں کہ انہیں ریاست کے دارالحکومت ٹولوکا کے اسپتال لے جایا گیا۔

اسسٹنٹ اسٹیٹ داخلہ سیکریٹری ریکارڈو ڈی لا کروز کا کہنا ہے کہ حادثہ میکسیکو سٹی کے جنوب مغرب میں واقع جوکیسنگو کی بستی میں پیش آیا، ایک قصبہ جہاں صدیوں سے رومن کیتھولک زائرین آتے رہے ہیں۔ زخمی مسافروں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 12 دسمبر، گواڈالپے کی ورجن کا دن قریب آتے ہی بہت سے میکسیکن مذہبی یاترا پر جاتے ہیں چونکہ وہ اکثر تنگ سڑکوں پر پیدل یا موٹر سائیکل چلاتے ہیں یا عمر رسیدہ بسوں میں سفر کرتے ہیں اس لیے حادثات کوئی معمولی بات نہیں ہیں۔

میکسیکو اسٹیٹ تین اطراف سے میکسیکو سٹی سے متصل ہے، اور اس میں دور دراز کے دیہی دیہات اور دارالحکومت کے پرہجوم مضافات دونوں شامل ہیں۔

Advertisement

چلما 1521 کی فتح سے پہلے ہسپانوی دور میں ایک مقدس مقام تھا۔ ہسپانوی آنے کے بعد ماننے والوں کا کہنا ہے کہ ایک کراس معجزانہ طور پر ایک غار میں نمودار ہوئی جو ایک ازٹیک دیوتا کے لیے وقف تھی جس کے بعد چلما ایک عیسائی زیارت گاہ بنادیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان میں کارروائی کا ذکر چھیڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر