Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا افریقی ممالک سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان

Now Reading:

امریکا کا افریقی ممالک سے پابندیاں ہٹانے کا اعلان

نیو یارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے افریقی ممالک سے باضابطہ سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ تمام افریقی ممالک سے سفری پابندیاں جمعہ کو ختم ہو جائیں گی، عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق امریکا نے اس سے قبل بوتسوانا، جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے، لیسوتھو، ایسواٹینی، ملاوی اور موزمبیق پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب امریکی صدر کی جانب سے بھی باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا اور یورپ میں کورونا وائرس میں تیزی ریکارڈ  کی جارہی ہے جبکہ امریکا میں ساتویں روز 2 لاکھ 54 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ ماہرین نے اومیکرون کو سب سے زیادہ پھیلنے والی قسم قرار دیا ہے۔

Advertisement

سی ڈی سی ڈیٹا ٹریکر کے مطابق 27 دسمبر میں 4 لاکھ 41 ہزار 278  کیسز کا اضافہ ہوا، جو کہ روزانہ کیسز کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انفیکشن میں سات دن کا اوسطً اضافہ جنوری 2021 کے بعد اب اپنی بلند ترین سطح پر ہے تاہم ایجنسی کے عہدیداروں نے امریکہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ پر بھی نظرثانی کرتے ہوئے کہا کہ 59 فیصد کیسز اومیکرون قسم کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر