Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرب اتحاد، یمنی صوبے مارب میں حوثیوں پر حملے، 215 جنگجو ہلاک

Now Reading:

عرب اتحاد، یمنی صوبے مارب میں حوثیوں پر حملے، 215 جنگجو ہلاک

عرب اتحادی افواج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے صوبے مارب اور مغربی ساحل میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں میں 215 جنگجو مارے گئے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یمن میں حکومتی اتحاد کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے مارب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 فضائی آپریشن کیے گئے۔

مارب میں 200 سے زیادہ اور مغربی ساحل پر 15 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو علاقوں میں 23 فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

حوثیوں سے وابستہ صبا نیوز ایجنسی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اتحادی افواج نے مارب صوبے میں 25 فضائی حملے کیے ہیں۔

Advertisement

وزارت دفاع کے ملٹری آپریشنز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ میجر جنرل ناصر زیبانی جو یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف اہم جنگ لڑ رہے تھے، مارب میں ہونے والی جھڑپوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یمنی فوج سے وابستہ عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مارب میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں میں میجر جنرل زیبانی سمیت ان کے کچھ فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

میجر جنرل زیبانی کی ہلاکت کے حوالے سے یمنی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر