Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی افغانستان سے کبھی پیٹھ نہیں پھیرے گا، صدر رجب طیب اردوان

Now Reading:

ترکی افغانستان سے کبھی پیٹھ نہیں پھیرے گا، صدر رجب طیب اردوان

صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ترکی افغانستان سے کبھی پیٹھ نہیں پھیرے گا۔

صدر اردوان کا کہنا ہے کہ دیرپا امن کا حصول ہماری مشترکہ خواہش ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلامی تعاون رکن ممالک تنظیم (آئی ایس آئی پی اے بی) کی پارلیمانی یونین کے اجلاس میں کہی۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد ترک حکام کی جانب سے انسانی بحران کی صورتحال کے بارے میں تنبیہہ پر ترکی اور اس کے امدادی ادارے افغان عوام کیلیے بڑی مقدار میں امدادی اشیا روانہ کرچکے ہیں۔

شام کے بحران کے حوالے سے صدر اردوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو موردِ الزام ٹہراتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل اپنی ذمے داریاں ادا کرنے میں ناکام ہے جو بہت مایوس کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگِ عظیم دوم کے دوران یورپ میں ہوئی یہودی نسل کشی کا انتقام فلسطینیوں سے لینا غیرمنصفانہ اور غیر اخلاقی ہے۔

Advertisement

صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم شام سے یمن اور افغانستان سے رخائن تک تمام بحران زدہ علاقوں میں انسانیت اور انسانی وقار کو بچانے والے کام کر رہے ہیں۔ ترکی جنگوں، جھڑپوں اور دہشت گردی سے جان بچا کر بھاگنے والے 50 لاکھ مہاجرین کو  بھی پناہ دیے ہوئے ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے دوران  ترکی نے کھُلے دل سے 160 ممالک اور 12 عالمی اداروں کی مدد کی جبکہ 11 ممالک کو ویکسین بھی فراہم کی۔

صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی تعاون رکن ممالک تنظیم (آئی ایس آئی پی اے بی) کے ارکان پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں جاری اسلامو فوبیا کی لہر اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر