Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل میں دوں گا ۔۔ نہیں میں بل دوں گا، دلچسپ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل

Now Reading:

بل میں دوں گا ۔۔ نہیں میں بل دوں گا، دلچسپ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل

سعودی عرب میں کھانے کے بل کی ادائیگی کے موقع پر دو دوستوں کی ایک دلچسپ وڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا میں تبصرے جاری ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ظہران الجنوب میں دو دوست ایک ریسٹورنٹ کے ڈرائیو تھرو سے کچھ چیزیں لینے پہنچے۔

جب بل دینے کی باری آئی تو دونوں کے درمیان بل کی ادائیگی پر تکرار ہوگئی کہ بل وہ ادا کرے گا۔ ڈرائیونگ سائیڈ پر بیٹھا لڑکا کاؤنٹر کے زیادہ قریب تھا اور وہ بل دے ہی رہا تھا کہ برابر والی نشست پر بیٹھے لڑکے نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، کھڑی سے گاڑی کی چھت پر چڑھا اور بل ادا کردیا۔

ٹک ٹاک پر وڈیو کو 40 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر بھی وڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ سعودی شہزادے سطام بن خالد نے تو وڈیو سے متاثر ہو کر اس پر نظم لکھ ڈالی اور ٹوئٹر پر شیئر کردیا۔

https://twitter.com/sattam_al_saud/status/1475845541372338181?s=20

Advertisement

گاڑی کے ڈرائیور عبد الرحمان الوادعی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ریسٹورنٹ کے ڈرائیو تھرو سے کچھ لے رہے تھے جب اُن کے دوست نے بل دینے پر اِصرار کیا۔ اُنہوں نے بل دینے کے لیے کاؤنٹر کی طرف رُخ کیا تو اُن کا دوست گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا اور زبردستی بل ادا کرنے میں سبقت لے گیا۔

ڈرائیور عبد الرحمان الوادعی کے مطابق اُن کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وڈیو بن رہی ہے۔ وہاں سے روانہ ہونے کے بعد اُن کے دوست کو اِس دلچسپ واقعے کی وڈیو حاصل کرنے کا خیال آیا۔

وہ دونوں دوبارہ اُسی ریسٹورنٹ پر واپس آئے اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ سی سی ٹی وی کیمرے سے وہ فوٹیج نکال کر اُنہیں دے دیں۔ انتظامیہ نے تعاون کیا جس کے بعد دوست نے اِس وڈیو کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر