
سعودی عرب میں ہونے والی 42 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے جی سی سی رکن ممالک سے رہنماؤں کی دارالحکومت ریاض آمد شروع ہوگئی۔
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض ایئرپورٹ پر امارات کے نائب صدر، بحرین کے فرمانروا، کویت کے ولی عہد، عمان کے نائب وزیراعظم اور امیر قطر کا خیر مقدم کیا۔
سمو #ولي_العهد في مقدمة مستقبلي أخيه سمو نائب رئيس دولة #الإمارات العربية المتحدة رئيس مجلس الوزراء حاكم دبي لدى وصوله العاصمة #الرياض.#القمة_الخليجية_في_الرياض #واس pic.twitter.com/goRZmSAuEI
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 14, 2021
سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کی صدارت میں 42 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس آج منعقد ہوگی۔
سلطنت عمان کے نائب وزیراعظم فہد بن محمود سربراہ کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
کویت کی نمائندگی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کر رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی نمائندگی نائب صدر شیخ محمد بن راشد کررہے ہیں۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اپنے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی ال خلیفہ کانفرنس میں اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
خلیجی سربراہ کانفرنس بین الاقوامی اور خطے کے نازک حالات کے حوالے سے منعقد کی جا رہی ہے جس کے ایجنڈے میں اہم مسائل شامل ہیں۔
جی سی سی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نائف الحجرف نے ایک بیان میں اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ گزشتہ عشروں کے درمیان سربراہ اجلاسوں سے جو ترقی و خوشحالی کا سفر طے ہوا ہے، آئندہ سربراہ کانفرنس اسے آگے لے کر جائے گی۔
جی سی سی ممالک میں سعودی عرب، کویت، بحرین، عمان، قطر، متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ان ممالک کی مجموعی قومی پیداوار 1.6 ٹریلین ڈالر ہے جبکہ کونسل میں شامل ممالک کی کل آبادی 57 ملین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News