Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، ایران

Now Reading:

اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق  ایرانی کمانڈرمیجر جنرل غلام  علی راشد نے  اپنے بیان میں کہا  ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ  اگر اسرائیل ایران  پر حملہ کرتا ہے تو ہماری مسلح افواج فوری طور پر  جارحیت کے لیے استعمال ہونے والے تمام اڈوں اور راستوں  کو نشانہ بنائیں گی۔

سینئر ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکی منظوری کے بغیر ایران کے جوہری یا فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے  لیے مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے۔

Advertisement

معاہدے پرعمل درآمد کی صورت میں تہران اپنے جوہری پروگرام کومحدود کرے گا جس کے جواب میں امریکا، یورپی یونین اوراقوام متحدہ کی جانب سے ایران پرعائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی  جائے گی۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات   میں ناکامی کی صورت میں  اسرائیل فوجی آپشن کی تیاریوں کو تیز کر رہا ہے ۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ایران  کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے اس کے خلاف دیگر ممالک کی حمایت کے بغیر تنہا کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر