Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں افغان بچی لاپتہ، اطلاع دینے والے کو ڈھائی کروڑ روپے انعام کا اعلان

Now Reading:

امریکا میں افغان بچی لاپتہ، اطلاع دینے والے کو ڈھائی کروڑ روپے انعام کا اعلان

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان  انتونیو میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والے 3 سالہ افغانی بچی کا سات دن گزرنے کے بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔

بچی کی موجودگی کی اطلاع دینے کیلے اعلان کردہ انعامی رقم میں مسلسل اضافے کے باعث رقم ڈھائی کروڑ روپے  سے زائد  تک پہنچ گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں 2019 میں امریکہ آکر آباد ہونے والی افغان مہاجر خاندان کی لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی لینا سدار خیل  کا 7 دن گزرنے کے بعد بھی سراغ نہ مل سکا۔

لینا سدار 20 دسمبر کو اپنے اپارٹمنٹ کے سونے پارک میں کھیلتے ہوئے شام 4 سے 5 بجے کے دوران لاپتہ ہوئی تھی جس کی والدین نے اطلاع پولیس کو دے دی تھی۔

 تاہم بچی کا سراغ نہ ملنے کے 48 گھنٹے بعد امریکی ادارہ ایف بی آئی بھی حرکت میں آگیا تھا۔

Advertisement

بچی کی بازیابی کا سراغ دینے والوں کیلے انعامی رقم  20 ہزار ڈالرز مقرر کی گئی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ شہر کے اسلامک سینٹر نے مخئیر افراد کے تعاون سے انعامی رقم ایک لاکھ ڈالرز کردی تھی جو کرائم اسٹاپرز نامی ادارے کے تعاون سے ڈیڑھ لاکھ پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں جنسی جنونیوں کے ہاتھوں کمسن بچیوں کے اغوا اور قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اس لئے 3 سالہ لینا کے بھی اغوا کا شبہہ ظاہر کیا جارہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کی زندہ بازیابی کی امیدیں دم توڑتی جارہی ہیں۔

سان انتونیو پولیس کے سربراہ ویلیم نے بھی کمیونٹی سے بچی کی بازیابی میں مدد کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بچی کی بازیابی کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔

بچی کی گمشدگی کے باعث والد کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جبکہ بچی کی باحفاظت بازیابی کیلے مقامی گرجا گھروں میں بھی مسیحی برادری نے دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر