Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی وزیر اعظم بیٹی کے باپ بن گئے

Now Reading:

برطانوی وزیر اعظم بیٹی کے باپ بن گئے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بیٹی کے باپ بن گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیٹی کی پیدائش جمعرات کی صبح میں ہوئی ہے اور ماں اور بیٹی دونوں بالکل صحت مند  ہیں۔

بورس جانسن کے وزیر اعظم بننے کے بعد یہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔ اس سے قبل اپریل 2020 میں ان کے ہاں بیٹے (ولفریڈ) کی  پیدائش ہوئی تھی۔

بورس جانسن  کے 2019 میں وزیر اعظم بننے کے بعد  10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں منتقل ہونے والا  یہ پہلا غیر شادی شدہ جوڑا  تھا جو برطانوی وزیر اعظم کی لندن کی سرکاری رہائش گاہ پر اکٹھے رہنے لگا۔

Advertisement

57 برس کے بورس جانسن اور 33 برس کی کیری نے مئی 2021 میں شادی کی تھی جو بورس کی تیسری جبکہ کیری کی پہلی شادی تھی۔

بورس جانسن کے دوسری شادیوں سے کم از کم پانچ دیگر بچے  بھی ہیں۔

رواں صدی میں پیدا ہونے والا یہ چوتھا بچہ ہےجس کے والد موجودہ برطانوی وزیر اعظم   ہیں۔

اس سے قبل ٹونی بلیئر اور ڈیوڈ کیمرون کی بیویوں نے بھی اس وقت بچوں کو جنم دیا جب ان کے شوہر وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر