Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی فضائیہ کے 27 اہلکار کورونا ویکسین نہ لگوانے پر برخاست

Now Reading:

امریکی فضائیہ کے 27 اہلکار کورونا ویکسین نہ لگوانے پر برخاست

امریکی فضائیہ کے 27 اہلکاروں کو کورونا ویکسین نہ لگوانے پر نوکریوں سے برخاست کردیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فضائیہ نے اپنے اہلکاروں اور حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے 2 نومبر تک ویکسینیشن کا عمل مکمل کروالیں۔ ہدایت کی روشنی میں ہزاروں اہلکاروں اور افسران نے ویکسی نیشن کروالی لیکن کچھ نے ویکسی نیشن سے مکمل انکار کیا یا پھر طبی وجوہات کی بنیاد پر ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوالی

امریکی فضائیہ کی ترجمان این اسٹیفنک نے کہا کہ یہ اولین اہلکار ہیں جنہیں ویکسین نی لگوانے پر ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ برطرف کئے گئے تمام اہلکار جونیئر اور نچلی سطح کے افسران تھے۔ ان اہلکاروں میں 7  نے کسی بھی قسم کی مذہبی، طبی یا انتظامی استثنیٰ کی درخواست نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں 5 سال سے بڑے بچوں کے لیے ویکسینیشن

Advertisement

این اسٹیفنک نے کہا کہ عام طور پر امریکی فوج میں کسی بھی فوجی کی برخساتگی کی وجوہات کو ظاہر نہیں کیا جاتا لیکن ویکسین نہ لگوانے والے فوجی اہلکاروں کی باعزت طریقے سے برخاستگی کے لیے امریکی ایوان نمائندگان کے ذریعے قانون سازی پر کام کیا جارہا ہے۔

امریکی فضائیہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ عسکری اداروں میں نظم و ضبط سب سے اہم اصول ہے جسے کسی بھی صورت توڑا نہیں جاسکتا، اس لئے فوج سے کسی بھی اہلکار کی برطرفی کوئی غیر معمولی بات نہیں، 2021 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 1800 فوجیوں کو حکم پر عمل نہ کرنے پر نکالا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں سفری پابندیاں ختم

امریکی فضائیہ کے ڈیٹا کے مطابق ادارے کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے 97 فیصد افراد نے ویکسینیشن کروالی ہے، 4700 حاضر سروس اہلکاروں نے مذہبی بنیادوں پر ویکسین لگوانے سے استثنیٰ مناگا ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے ویکیسن لگوانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر