Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف نے ایمرجنسی فنڈنگ میں توسیع کردی

Now Reading:

آئی ایم ایف نے ایمرجنسی فنڈنگ میں توسیع کردی

کورونا سے شدید متاثر ممالک کے لیے آئی ایم ایف نے ایمرجنسی فنڈنگ میں 18 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے جون 2023 تک مالیاتی معاہدوں میں عارضی طور پر توسیع کی ہے جبکہ ایگزیکٹیو بورڈ نے عارضی طور پر بڑھائی گئی دیگر مالیاتی معاہدوں میں یکم جنوری 2022 سے وبا سے پہلے کی سطح تک کمی کردی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف بہت جلد ایمرجنسی فنڈنگ دینا شروع کردے گا جبکہ آئی ایم ایف نے ایک پروگرام کے تحت غریب ترین ممالک کی مدد کے لیے قرضوں کے ریلیف کے پانچویں اور آخری راؤنڈ کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پہلے بھی دو مرتبہ پروگراموں میں توسیع کی جاچکی ہیں جبکہ پروگرام میں پہلی توسیع ستمبر 2020 اور دوسری رواں سال مارچ کے مہینے میں دی گئی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان اٹھانا پڑا تھا اور اس وبا کے باعث لاکھوں افراد بھی بے روزگار ہوگئے تھے جبکہ اب ایک دفعہ پھر اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ سے متعدد ممالک نے سخت اقدامات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر