
عالمی ادارہ صحت نے قرنطینہ کی مدت میں کمی کرنے کو غلط قرار دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ قرنطینہ کی مدت میں کمی کرنا کسی صورت صحیح نہیں، قرنطینہ کی مدت میں کمی کرنا کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ہر ایک سیکنڈ میں دو لوگ اومیکرون کا شکار
واضح رہے کہ امریکا کے بعد اسپین نے بھی قرنطینہ کی مدت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے اومیکرون کو سونامی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران کیسز میں جو اضافہ ہوا ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہا نوم کا کہنا تھا کہ مجھے اس پر شدید تشویش ہے جو ڈیلٹا کی موجودگی میں اس سے بھی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے کیسز سونامی کی شکل اختیار کررہے ہیں۔
تیزی سے پھیلنے والے اس وائرس نے امریکا، فرانس اور ڈنمارک کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں جو مارچ 2020 کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے باعث یورپ میں صورت حال تشویش ناک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے حکومتوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ کئی ممالک میں کرسمس کی تقریبات بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ
رپورٹس کے مطابق فرانس میں یومیہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہر ایک سیکنڈ میں دو فرانسیسی شہری کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔
فرانسیسی وزیر صحت کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار نئے کیسز سامنے آئے تھے جو کہ گزشتہ روز تک ریکارڈ یومیہ کیسز تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News