Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے پریانتھا کمارا کو سپردخاک کردیا گیا

Now Reading:

مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے پریانتھا کمارا کو سپردخاک کردیا گیا

پاکستان میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن مینجر پریانتھا کمارا کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں جس کی چند تصاویر بھی برطانوی نشریاتی ادارے نے شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں پریانتھا کمارا کی اہلیہ اور دونوں بیٹے موجود ہیں جو شدت غم سے نڈھال ہیں جبکہ ان کے بیٹے شدت غم سے اپنے والد کا آخری دیدار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پریانتھا کمارا کا جسد خاکی لاہور ایئرپورٹ سے سری لنکن ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کولمبو بھجوائی گئی تھی جبکہ اس موقع پرسری لنکن سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مقتول پریانتھا کو چھت پر کون لے کر گیا؟ تحقیقات میں اہم انکشافات

پریانتھا کمارا سیالکوٹ میں کھیلوں کا سامان بنانے والی فیکٹری میں بطور مینیجر فرائض انجام دے رہے تھے، انہیں 3 دسمبر کو فیکٹری کے ملازمین نے مبینہ طور پر توہین مذہب پر ہلاک کردیا تھا۔

پریانتھا کمارا کے قتل کے الزام میں 120 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ پولیس نے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اس واقعہ پر پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں و تنظیموں نے مذمت کی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے واقعے میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر