Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی پابندیاں سخت، اماراتی بینکوں کو ایران سے کاروبار کی ممانعت

Now Reading:

امریکی پابندیاں سخت، اماراتی بینکوں کو ایران سے کاروبار کی ممانعت

ایران پر جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے عالمی طاقتوں کا دباؤ جاری ہے۔ امریکا نے ایران پر عائد پابندیاں سخت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو ایران سے کاروبار کرنے سے منع کر دیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا ایران پر عائد جوہری پابندیوں کو مزید سخت کرنے جا رہا ہے۔

حالیہ جاری امریکا ایران جوہری مذاکرات میں 2015 میں ہوئے معاہدے کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ گرچہ فریقین ابھی کسی نتیجے پہ نہیں پہنچ سکے ہیں مگر امریکا کی جانب سے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اگلے ہفتے سینئر امریکی حکام پر مشتمل ایک وفد کے متحدہ عرب امارات دورے کا امکان ہے جو ایران پر عائد نئی پابندیوں کے حوالے سے اماراتی بینکوں کو تنبیہہ جاری کرے گا۔

Advertisement

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی وفد ایران سے اربوں ڈالر کا کاروبار کرنے والی امارات کی پیٹروکیمیکل کمپنیوں اور دیگر فرم کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔ امریکی وفد میں فارن ایسیٹس کنٹرول کے ٹریژری آفس کی سربراہ اینڈریا گاکی شامل ہوں گی۔

وال اسٹریٹ جرنل نے مزید امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری معاہدے کی بحالی پر مجبور کرنے کے لیے متعدد دیگر ممالک کو بھی وفود بھیج سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریا کے شہر ویانا میں امریکا ایران جوہری مذاکرات جاری ہیں جو ابھی تک بے نتیجہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر