Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیلاروس: اپوزیشن لیڈر کو 18 سال قید کی سزا

Now Reading:

بیلاروس: اپوزیشن لیڈر کو 18 سال قید کی سزا

بیلاروس میں حزب اختلاف کے رہنما سرگئی تیخانوسکی کو 18 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق بیلاروس کی ایک عدالت نے حزب اختلاف کے رہنما کو 18 سال قید کی سزا ایسے وقت میں سنائی  ہے جب انہوں نے گزشتہ سال ملک کے طاقتور رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو کے خلاف ایک بے مثال احتجاجی تحریک کو تیزی فراہم کی ہے۔

ریاستی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی شہر گومیل کے ایک حراستی مرکز میں بند دروازوں کے پیچھے ایک ماہ تک چلنے والے مقدمے کے بعد  عدالت نے 43 سالہ تیخانو سکی  کو فسادات اور سماجی نفرت کو ہوا دینے کا مجرم قرار دیا گیا۔

خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والی تیخانوسکی کی اہلیہ نے اس فیصلے کی  شدید مذمت کی ہے۔

اپنے شوہر کو سزا سنائے جانے کے بعد انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’ڈکٹیٹر عوامی طور پر اپنے مضبوط ترین مخالفین سے بدلہ لیتا ہے‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیدیوں کو بند مقدمات میں چھپاتے ہوئے وہ خاموشی سے جبر جاری رکھتا ہے لیکن پوری دنیا یہ سب دیکھتی ہے۔

اس ہائی پروفائل کیس میں تیخانوسکی کے پانچ اہم ساتھیوں میں سے ایک 65 سالہ میکولا اسٹیٹکیوچ کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر