Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین نے پولینڈ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

Now Reading:

یورپی یونین نے پولینڈ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

یورپی یونین نے بلاک کے قانون کو نظر انداز کرنے اور عدالتی آزادی کو مجروح کرنے پر پولینڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے خلاف کارروائی کا آغاز پولستانی آئینی ٹریبونل کے اس فیصلے کے خلاف کیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ یورپی قانون پولستانی قانون سے مطابقت نہیں رکھتے۔

یورپی یونین کے کمیشن کا کہنا ہے کہ آئینی ٹربیونل کے یہ فیصلہ خود مختاری اور یونین کے قانون کے یکساں اطلاق کے عمومی اصولوں اور یورپی یونین کی عدالت انصاف کے فیصلوں کے خلاف ہے۔

کمیشن کی طرف سے قانونی کارروائی وارسا کے ساتھ قانون کی حکمرانی پر ہونے والے تنازعہ کو مزید ہوا دینے کے مترادف ہے جو پولینڈ کی حکمران قوم پرست پی آئی ایس پارٹی  کے 2015 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ہوا تھا ۔

اس تصادم کے نتیجے میں پولینڈ کو یورپی یونین کے ریکوری فنڈز سے اربوں یورو کی ریلیز میں تاخیر بھی ہوئی ہے ۔

Advertisement

اس حوالے سے کمیشن کا کہنا ہے کہ پولینڈ کی عدالتیں سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد نہیں ہیں جس کے باعث فنڈز کے غلط استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب قانونی کارروائی کے آغاز پر پولینڈ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا فیصلہ’بیوروکریٹک مرکزیت‘کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے جسے روکنا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر