Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا میں ہنسنے اور گروسری کی خریداری پر پابندی عائد

Now Reading:

شمالی کوریا میں ہنسنے اور گروسری کی خریداری پر پابندی عائد

شمالی کوریا میں لیڈر کم جونگ  اِل کی برسی کے موقع پر ہنسنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے کم جونگ اِل کی برسی کے موقع پر خوشی کے اظہار کے کسی بھی طریقے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کم جونگ اِل نے 1994 سے لے کر 2011 میں اپنی موت تک شمالی کوریا پر حکومت کی اور اس کے بعد ان کے تیسرے اور سب سے چھوٹے بیٹے و موجودہ رہنما کم جونگ اُن نے ان کی جگہ لی۔

اب حکومت کی جانب سے ان کی موت کے دس سال بعد  شمالی کوریا کے باشندوں کو 11 روزہ سوگ منانے پر مجبور کیا جا رہا ہے  جس میں انہیں ہنسنے یا شراب پینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شمال مشرقی سرحدی شہر سینوئجو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک ریڈیو چینل کو بتایا کہ  سوگ کے دوران ہمیں شراب پینے،ہنسنے اور تفریحی سرگرمیاں انجام دینے سے منع کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا  ہےکہ شمالی کوریا کے شہریوں کو کم جونگ اِل کی 17 دسمبر کو برسی  کے موقع  پر گروسری کی خریداری کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

اس شخص نے مزید کہا کہ ماضی میں بہت سے لوگ جو سوگ کے دوران شراب پیتے ہوئے یا نشہ کرتے ہوئے پائے گئے تھے انہیں گرفتار کرلیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے، اس کے بعد ان لوگوں کو پھر کبھی نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں تک کہ اگر آپ کے خاندان کا کوئی فرد سوگ کے دوران مر جاتا ہے، تو  بھی آپ کو اونچی آواز میں رونے کی اجازت نہیں ہے اور لاش کو  سوگ ختم ہونے کے بعد  ہی باہر نکالنے کی اجازت ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر