Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیر دبئی شیخ راشد کو سابقہ بیوی کو 59 ارب روپے سے زائد رقم ادا کرنے کا حکم

Now Reading:

امیر دبئی شیخ راشد کو سابقہ بیوی کو 59 ارب روپے سے زائد رقم ادا کرنے کا حکم

دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد بن المکتوم اور ان کی سابقہ اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین کے درمیان نان نفقے اور دو بچوں کے اخراجات کے حوالے سے لندن میں جاری عدالتی جنگ کا فیصلہ ہوگیا۔

لندن ہائیکورٹ نے شیخ محمد راشد بن المکتوم کو تین ماہ کے اندر سابقہ اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین کو 251.5  ملین پاؤنڈ (59 ارب سے زائد پاکستانی روپے) ادا کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ وہ برطانیہ میں واقع اپنے محل کے مالی معاملات خوش اسلوبی سے چلا سکیں۔

اِس کے علاوہ لندن ہائیکورٹ نے شیخ راشد کو سابقہ اہلیہ سے دو بچوں کی حوالگی کی قانونی جنگ میں 554 ملین پاؤنڈ سے زائد (733 ملین ڈالر) کا برطانوی ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

شہزادی حیا بنت الحسین جو اُردن کے شاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں، کو یہ دولت اپنے دونوں بچوں کی زندگی کے تحفظ کے طور پر ادا کی جائے گی جن کو بقول جج فلپ مُور، خود اپنے والد سے ہی خطرہ ہے۔

Advertisement

برطانیہ میں کیا جانے والا مقدمہ ان کے دو بچوں کے اخراجات سے متعلق ہے جو شہزادی حیا کے ساتھ ہی برطانیہ میں مُقیم ہیں۔ شہزادی حیا نے پہلے جرمنی میں پناہ لی تھی لیکن بعد میں وہ برطانیہ چلی گئیں جہاں لندن کے کینسنگٹن پیلس گارڈنز میں 8 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے ایک شاندار محل میں رہائش پذیر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر